بیجنگ(شِنہوا) چین اور روس کی فضائی افواج نے منگل کو بحیرہ جاپان اور مشرقی بحیرہ چین کے سمندرپر مشترکہ تزویراتی گشت کیا۔ وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، دونوں افواج نے چین اور روس کے درمیان سالانہ فوجی تعاون منصوبے کے مطابق چھٹا مشترکہ فضائی گشت کیا۔