• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور امریکہ کے لئے اس وقت مذاکرات بہت اہم ہیں،چینی نائب صدرتازترین

October 13, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چین اور امریکہ کے لیے اس بات کی خصوصی اہمیت ہے کہ وہ ہر سطح پر رابطے اور مذاکرات کو مستحکم کریں۔

چین ۔ امریکہ ممتاز شخصیات فورم کے 5 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ آنے والے امریکی نمائندگان سے ملاقات میں چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ "ایسا کرنے سے ایک دوسرے کو سمجھنے ، اعتماد  بڑھانے، اتفاق رائے پیدا کرنے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

چینی نائب صدر نے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشت ہیں جو اختلافات سے کہیں زیادہ مشترکہ مفادات کی حامل ہیں اور انہیں معیشت ، تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے 3 اصولوں پر پرکھا اور انہیں سے نمٹا ہے۔

چینی نائب صدر ہان نے امید ظاہر کی کہ فورم میں نمائندے جا مع طور پر تبادلہ خیال کریں گے اور چین۔ امریکہ تعلقات میں ترقی بارے تجاویز پیش کریں گے۔ انہوں نے فورم کی مکمل کامیابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

امریکی نمائندگان نے کہا کہ امریکہ ۔ چین تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے لئے بڑے پیمانے پر اہمیت رکھتے ہیں اور وہ فورم میں بات چیت کے ذریعے تعاون پر تبادلہ خیال اور عملی نتائج حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ امریکہ ۔ چین تعلقات کو ہموار اور پائیدار راہ پرلانے میں اپنا دانشمندانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔