• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اورامریکہ کامل کرکام کرناعالمی مستقبل کے لیے اہم ہے: پاکستانی ماہر اقتصادیاتتازترین

November 18, 2023

اسلام آباد(شِنہوا) ایک پاکستانی ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ سب سے بڑی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور امریکہ کو دنیا کے لیے ایک لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

 پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے میکرو پالیسی لیب کے سینئر ریسرچ اکانومسٹ محمود خالد نے ایک انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ ایک لچکدار عالمی مستقبل صرف تب ہی  ممکن ہو سکتا ہے جب یہ دونوں معیشتیں ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین پوری دنیا کے لیے ترقی کا ایک محرک ہے جو تقریباً ہر ملک کا ایک اہم تجارتی شراکت دار بن گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی سپلائی چین میں ٹیکنالوجی پر مبنی، زیادہ کفایتی حل فراہم کرنے میں اہمیت کا حامل ملک ہے۔ ان کا موقف تھا کہ اس لیے اگر یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ منسلک نہیں ہوتے تو دنیا ایک لچکدار اقتصادی اور خوشحال مستقبل حاصل نہیں کر سکتی۔ یہ اب صرف امریکہ اور چین کے بارے میں نہیں، یہ پوری دنیا کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے، لہذا ہم اسے ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ عالمی اقتصادی صورتحال  کے حوالے سے  انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول معاشی ترقی کے لیے کافی سازگار نہیں ہے، اگرچین اور امریکہ کی دونوں سرکردہ معیشتیں تعاون نہیں کرتیں تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔