• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین امریکہ کے ساتھ ذیلی قومی اور عوامی تبادلوں کی حمایت جاری رکھے گا:ترجمان وزارت خارجہتازترین

November 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ذیلی قومی اور عوام کے درمیان تبادلوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا اور امید کرتا ہے کہ امریکہ ذیلی قومی اور عوامی تبادلوں اور تعاون کے لیے سازگار حالات اور ماحول پیدا کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں حال ہی میں صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو میں منعقد ہونے والی پانچویں چین-امریکہ سسٹر سٹیز کانفرنس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سسٹر سٹی تعاون کا آغاز ہوا، ترجمان نے کہا کہ 1979 کے بعد سے، دونوں ممالک کی جانب سے 284 صوبوں/ریاستوں اور شہروں کو جڑواں قرار دیا گیا ہے، جو بڑھتے ہوئے دوطرفہ  تعلقات کو مضبوط مدد فراہم کر رہے ہیں۔ وانگ نے کہا کہ یہ کانفرنس کوویڈ کے بعد سے چین-امریکہ ذیلی قومی اور عوامی رابطوں کے حوالے سے اہم تقریب تھی، اور یہ کہ  کانفرنس اور سائیڈ لائن ایونٹس میں تقریباً 200 شرکاء نے شرکت کی، جن میں 10 سے زائد چینی صوبوں اور شہروں کے نمائندے اور 22 امریکی ریاستوں کے تقریباً 20 کاؤنٹی سپروائزرز اور سٹی میئرز شامل تھے۔