اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا ہے کہ چین عالمی چیلنجز سے نمٹنے، امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کا مضبوط حامی ہے۔اگست کے مہینے کے لیے چین کی سلامتی کونسل کی صدارت کے بارے میں ایک پریس بریفنگ میں ژانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کثیرالجہتی کا جھنڈا اور اجتماعی طاقت کی علامت ہے اور چاہے بین الاقوامی حالات کیسے بھی بدل جائیں، اس کا کردار ناقابل تبدیل رہے گا ۔ تاہم انہوں نے کہا، اقوام متحدہ کسی خلا میں موجود نہیں ہے۔ عالمی ادارے کی طاقت اس کے رکن ممالک کی حمایت اور شراکت سے پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بڑے ممالک کو بالخصوص اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امور میں چین کے نقطہ نظر کا ایک بنیادی ہدف اقوام متحدہ کے مرکز میں بین الاقوامی نظام کی حفاظت اور بین الاقوامی امور میں اس کے مرکزی کردار کی حمایت کرنا ہے۔