• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اصلاحات اور کھلے پن کی بنیادی ریاستی پالیسی پر کار بند ہے،چینی نائب صدرتازترین

June 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے جمعرات کو بیجنگ میں جارڈین میتھی سن کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین بین کیسوک سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی نائب صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس نے واضح کیا ہے کہ چینی قوم کو جدیدیت کی طرف لے کر تمام محاذوں پر اس کی عظمت کو آگے بڑھانا سی پی سی کا مرکزی منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین حقیقی کثیرجہتی کی حفاظت اور اس پر عمل کرتا ہے اوروہ عالمی ترقیاتی وسلامتی کے اقدام سمیت عالمی تہذیبی اقدام پر عمل درآمد کو بھرپور طریقے سے فروغ دیتا ہے۔

اقتصادی عالمگیریت کے رجحان میں کوئی تبدیلی نہ  آنے کا ذکر کرتے ہوئے ہان ژینگ نے کہا کہ چین اصلاحات اور کھلے پن کی بنیادی ریاستی پالیسی پر کاربند ہے اور اس کی مارکیٹ بڑی صلاحیت اور لچک کے ساتھ عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی میں استحکام کو یقینی بنائے گی۔