• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، تیانجن نے 2023ء میں جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کر دیاتازترین

January 11, 2023

تیانجن(شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیانجن نے 2023ء کے دوران اپنی اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباً 4 فیصد مقرر کر دیا ہے۔

میونسپل پیپلز کانگریس کے جاری سالانہ قانون ساز اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تیانجن کے میئر ژانگ گونگ نے بتایا کہ تیانجن 2023ء میں اپنے مستقل اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں تقریباً 3 فیصد اور اپنی کل خوردہ فروخت میں تقریباً 6 فیصد اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیانجن میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح کو تقریباً 5.5 فیصد پر رکھتے ہوئے 2023ء کے دوران 3 لاکھ 50 ہزار نئی نوکریاں فراہم کی جائینگی۔

تیانجن کی2022ء میں جی ڈی پی تقریباً 16 کھرب یوآن تک پہنچنے اور مقامی شہریوں کی فی کس بعد از ٹیکس آمدن 5.7 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے بڑھنے کی توقع ہے۔ شہر نے روزگار کو مستحکم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ پالیسیوں کا نفاذ کیا ہے جس سے گزشتہ سال 3 لاکھ 60 ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔