• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیرخارجہ افریقی ممالک،افریقی یونین اورعرب لیگ کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کریں گےتازترین

January 09, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ 9 سے 16 جنوری تک  ایتھوپیا، گبون، انگولا، بینن، مصر، افریقی یونین کے ہیڈ کوارٹرز اور عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے۔ 

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کوبتایاکہ یہ  مسلسل 33 واں سال ہے کہ چینی وزرائے خارجہ اپنے پہلے  سالانہ غیر ملکی دوروں کا آغاز افریقہ سے کررہے ہیں،ترجمان نے کہا کہ  اس دورے کا مقصد چین اور افریقہ کے درمیان جامع تزویراتی اور تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنا اور چین اور افریقہ کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔