بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ کی زیرقیادت ایک جماعت وحکومتی وفد عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے 75ویں یوم تاسیس کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لیے ڈی پی آر کے کا دورہ کرےگا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو اعلان کیاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو گوژونگ ورکرز پارٹی آف کوریا اورڈی پی آرکے کی حکومت کی دعوت پر ملک کا دورہ کریں گے۔