• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے جیانگ شی کی ڈیجیٹل معیشت میں تیزترقیتازترین

July 20, 2022

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں ڈیجیٹل معیشت نے 2021 میں گزشتہ سال کی نسبت 19.5 فیصد نمو کا اندراج کیا ہے، جو تقریبا 10کھرب40ارب یوآن (تقریبا 154 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔مقامی حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جیانگ شی کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے بارے میں جاری ایک وائٹ پیپر میں بتایا کہ جیانگ شی کی ڈیجیٹل معیشت نے 2021 میں صوبے کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 35 فیصد حصہ ڈالا ہے۔
کانفرنس میں صوبے کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایپلیکیشن منظرناموں کی پہلی کھیپ کو "مواقعے کی فہرست" اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی "مصنوعات کی فہرست" میں جاری کیا گیا۔ مواقع کی فہرست میں 8ارب20کروڑیوآن کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ 200 درخواستوں کے منظرنامے شامل ہیں، جبکہ مصنوعات کی فہرست میں 200 ڈیجیٹل مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور حل شامل ہیں جو بنیادی طور پر مینوفیکچرنگ، نئے اسمارٹ شہروں اور سرکاری خدمات کے شعبوں میں ہیں۔چین اپنی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کر رہا ہے۔ چین کی ڈیجیٹل معیشت کا پیمانہ 2021 میں 450کھرب یوآن سے تجاوز کر گیا، جس نے سال میں اس کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 39.8 فیصد کا حصہ ڈالا۔