• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے جیانگ سو میں تقریبا 7لاکھ نئی این ای ویز شاہراہوں پر آگئیںتازترین

August 03, 2022

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں 2022 کی پہلی ششماہی میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی)کی ملکیتی تعداد 6لاکھ 98ہزار732 تک پہنچ گئی ہے،جو گزشتہ سال کی نسبت 94.86 فیصد زیادہ ہیں۔صوبائی ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جون کے آخر تک صوبے میں خالص الیکٹرک کاروں کی تعداد 6لاکھ 7ہزار590 تھی جو این ای ویز کا86.96 فیصد ہے۔صوبے میں رجسٹرڈ این ای ویز کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں136.6 فیصد اضافہ ہوا جو پہلی ششماہی میں 2لاکھ یونٹس سے تجاوز رہا جو کل نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کا 21.9 فیصد ہے۔ اگرچہ صوبے میں این ای وی کی کھپت کی مضبوط رفتار برقرار ہے تاہم جیانگ سو اپنی این ای وی صنعت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کوشاں ہے۔صوبے کے صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، جیانگ سو 2025 تک این ای وی کی سالانہ پیداوار کو5لاکھ یونٹس تک بڑھانے کا خواہاں ہے اور این ای وی کی پیداوار 2035 تک اس کی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار کے نصف سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔