• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کے خصوصی ایلچی ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گےتازترین

June 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا)جمہوریہ ترکیہ کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی  قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈنگ ژونگ لی ترک صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ چینی صدرکے خصوصی ایلچی تین جون کو انقرہ میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔