• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خلائی اسٹیشن کے باہرخلائی پارٹیکلزکی نشاندہی کے لیے ڈیوائس لگادی گئیتازترین

January 11, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن کے ایکسٹرو ویکیولر پلیٹ فارم پرایک پارٹیکل ڈیٹیکٹر نصب کیاگیا ہے تاکہ خلائی سٹیشن کی حفاظت، خلابازوں کی خلائی اسٹیشن سے باہر انجام دی جانے والی سرگرمیوں،حیاتیاتی تجربات اور خلائی مواد کے مطالعہ کے لیے استعمال ہونے والے اہم ڈیٹا کو حاصل کیا جا سکے۔

 وین تیان لیب میں انرجی پارٹیکل ڈیٹیکٹر کو کارگو ایئر لاک کیبن کے ذریعے روبوٹک آرم کی مدد سے منتقل کیا گیا ۔ ڈیٹیکٹرنے دنیا میں پہلی بار سی ایل وائی سی نامی نیا مواد استعمال کیا جو اعلیٰ موثر نیوٹران کا پتہ لگا سکتا ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے نیشنل اسپیس سائنس سنٹرکے مطابق، نئی نصب کردہ ڈیوائس خلائی اسٹیشن کے مدار میں اعلی توانائی والے پروٹون اور الیکٹران، بھاری آئنز اور نیوٹران کی توانائی اور اوریئن ٹیشنز کی نگرانی کر سکتی ہے۔

چین نے 24 جولائی 2022 کووین تیان لیب ماڈیول خلا میں بھیجا تھا جو خلائی اسٹیشن کی پہلی لیب ہے، جس میں ورک کیبن، ایک ایئر لاک کیبن اور ایک ریسورس کیبن شامل ہے۔