بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی لی فنگ نے ویڈیو کال کے ذریعے دی گئی دعوت پر فرانس کے وزیربرائے معیشت و خزانہ برونو لی مائرے کے ہمراہ چین۔ فرانس اعلیٰ سطح کے اقتصادی و مالیاتی مذاکرات بارے رہنماؤں کاسالانہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
فریقین نے بین الاقوامی اور کثیر الجہتی امور کو مربوط کرنے اور دوطرفہ اقتصادی و مالی تعاون اور دیگر موضوعات کو مستحکم اور گہرا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔