بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی شہر سان فرانسسکو کی میئر لندن بریڈ کے دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس دورے سے سان فرانسسکو کے چین کے ساتھ تعاون اور چین-امریکہ ذیلی سطح کے تبادلوں میں مزید اضافہ ہو گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کی میئر لندن بریڈ نے آئندہ دورہ چین کا اعلان کیا۔ اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین میئر لندن بریڈ کے دورہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ان کے دورہ کی کامیابی کی خواہش کا ظہار کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ یہ دورہ سان فرانسسکو کے چین کے ساتھ تعاون اور چین-امریکہ کے ذیلی سطح کے تبادلوں میں مزید اضافہ کرے گا۔