• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کی میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل سے ملاقاتتازترین

November 17, 2023

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے سرمایہ کاری ، الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر ابھرتی صنعتوں میں چین ۔ میکسیکو تعاون وسیع کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات 30 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریق بین الحکومتی تعاون کے طریقہ کار کا بہتر استعمال کریں  اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت روایتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں۔

 

 

امریکہ ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ نے میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور سے ملاقات کی ۔ (شِنہوا)