• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سرمایہ کاری سے زمبابوے میں نئی توانائی کی ترقی کو تقویت ملی ، وزیر زمبابوےتازترین

January 02, 2024

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے کے وزیر نے کہا کہ نئی توانائی ٹیکنالوجی میں چینی مہارت اور زمبابوے میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری عالمی سطح پر  ماحول دوست منتقلی میں زمبابوے کو بڑا حصہ دار بنانے کی مہم کو تقویت دے رہی ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں زمبابوے کے ویٹرنز آف دی لبریشن اسٹرگل کے وزیر کرسٹوفر متسوانگوا نے کہا کہ زمبابوے چین کی صنعتی پیداوار کی قوت سے فائدہ اٹھا کر عالمی سطح پر نئی توانائی منتقلی کا مرکز کی سمت بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے لیتھیم پروسیسنگ کے بڑے منصوبوں کی بدولت زمبابوے عالمی لیتھیم ویلیو چین میں اہم کردار ادا کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے۔

زمبابوے کی حکومت نے مقامی پروسیسنگ صنعت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے گزشتہ دسمبر میں خام لیتھیم کی برآمد پر پابندی لگادی تھی جبکہ اس نے ملک کی فائدہ مند حکمت عملی کے استحکام کے لئے لیتھیم دھات پالیسی منظوری بھی دی تھی۔

افریقہ میں لیتھیم کے سب سے بڑے ثابت شدہ ذخائر زمبابوے کے پاس ہیں اور وہ اپنے کان کنی شعبے کے فروغ کے لئے عالمی  سطح پر ماحول دوست منتقلی کی عالمی کوششوں سے فائدہ اٹھانے کی جدوجہد کررہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زمبابوے کی لیتھیم برآمدات میں گزشتہ برسوں کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت 2018 کے 18 لاکھ  ڈالر سے بڑھ 2022 میں 7 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔