• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی بحریہ کے کمانڈر کی جانب سے دنیا کی تمام بحری افواج کے درمیان بہتر تعاون کی تجویز پیشتازترین

April 23, 2024

چھنگ داؤ (شِنہوا)  چین کی بحریہ کے کمانڈر ہو ژونگ منگ نے دنیا کے تمام ممالک کی بحری افواج سے مواصلات اور تبادلوں کو بہتر بنانے،معیاری اور موثر تعاون کو فروغ دینے، آپریشنل کوآرڈینیشن کو مضبوط اور عوامی خدمات کو وسعت دینے پر زور دیاہے۔

چینی بحریہ کے کمانڈرنے یہ تجاویز چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ داؤ میں جاری 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں  پیش کیں۔ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ہو ژونگ منگ نے کہا کہ تمام ممالک کی بحریہ کو مواصلات اور تبادلوں کو بہتر بنانے،معیاری اور موثر تعاون میں اضافے، آپریشنل کوآرڈینیشن کو مضبوط اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے چار پہلوؤں میں مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہم نصیب مستقبل کی حامل  میری ٹائم کمیونٹی کی تعمیرکے تصور کو عملی جامہ پہنانے میں چینی بحریہ کی کوششوں کا جائزہ  پیش کرتے ہوئے "ایس ایچ آئی پی" یعنی سلامتی، ہم آہنگی، شمولیت اور شراکت داری  کے تصور کو مختصراًبیان کیا۔