بیجنگ(شِنہوا)چین کے باکس آفس نے 2024 کا آغازنئے سال کی پہلی تین روزہ تعطیلات کے دوران تقریباً1ارب53کروڑ یوآن(تقریباً21کروڑ60لاکھ ڈالر)کی ریکارڈ زیادہ آمدنی کے ساتھ کیا۔
فلم ڈیٹا پلیٹ فارمز ماویان اینڈ بیکن کے مطابق، یہ اعداد و شمار 2021کی 1ارب30کروڑ یوآن کی گزشتہ کمائی کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں ۔
2024 کے نئے سال کی چھٹیوں کے چارٹ میں سرفہرست رومانس سے بھرپورفلم "شائننگ فار ون تھنگ" تھی جس نے60کروڑ80لاکھ یوآن کمائے ،جو مجموعی آمدنی کا تقریباً40فیصد ہے۔
کامیڈی فلم "جانی کیپ واکنگ!" اور کرائم ایکشنر "دی گولڈ فنگر" تقریباً23کروڑ40لاکھ یوآن اور22کروڑ یوآن کےساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پررہی۔