• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ای وی پر یورپی یونین ٹیرف سے عالمی سپلائی چینزاور تجارتی تعلقات کو نقصان ہوگا: ماہرینتازترین

June 14, 2024

بیجنگ/برلن(شِنہوا) چین اورغیر ملکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر یورپی یونین کے نئے محصولات کا الٹا نقصان ہوسکتا ہے،کیوں کہ اس سے عالمی سپلائی چین غیر مستحکم اوراس کے دور رس منفی نتائج سےتجارتی تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔

ایسٹ چائنہ نارمل یونیورسٹی میں شعبہ سیاسیات کے پروفیسر جوزف گریگوری ماہونی نے کہا کہ قیمتوں میں زبردست اضافےکا شکاریورپی صارفین کونئے ٹیرف کے نتیجے میں اضافی ناپسندیدہ افراط زر کا سامنا ہوسکتاہے۔

یورپی کمیشن نے گزشتہ دنوں چین سے بیٹری الیکٹرک گاڑیوں( ای ویز) کی درآمد پر عائد کردہ تحفظ پسند عبوری ڈیوٹیزکی فہرست جاری کی تھی۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کیوئی ڈونگشو نے ٹیرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا چینی کمپنیوں کی ترقی پر یقینی اثر پڑے گا۔