• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کارسازکمپنی چیری نے انڈونیشیا میں نیاماڈل ٹیگو 5 ایکس کار لانچ کردیاتازترین

June 14, 2024

جکارتہ (شِنہوا) چین کی کار ساز کمپنی چیری نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اپنا نیا ماڈل چیری ٹیگو 5 ایکس لانچ کردیا۔

ٹیگو 5 ایکس ان نوجوان پیشہ ور افراد اور خاندانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کو تیار ہے جو اپنی گاڑیوں میں کارکردگی اور خوبصورتی دونوں کے خواہشمند ہیں۔ یہ ماڈل "گو بی ینگ" کے نعرے کےساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

ٹیگو 5 ایکس کے  کلاسک ورژن کی تعارفی قیمت 23 کروڑ 90 لاکھ انڈونیشیائی روپیہ (14 ہزار 700 امریکی ڈالر) ہے جس میں ابتدائی 1 ہزار خریداروں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے۔چیری نے فروخت کے بعد بھی کئی فوائد کا اعلان کیا جو اس کے صارفین کے لئے باعث اطمینان ہوگاجس میں وارنٹی میں توسیع اور دوبارہ فروخت پر قیمت کی ضمانت شامل ہے۔