لاس اینجلس(شِنہوا)ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کا استعمال کرتے ہوئے ہماری کہکشاں کے انتہائی شدید ماحول میں چٹانی سیارے کی تشکیل والے خطوں میں پانی اور دیگر مالیکیولزکا پہلی بار مشاہدہ کیا ہے۔
ناسا کے مطابق ان نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین جیسے سیارے کی تشکیل کے حالات پہلے کی سوچ کے برعکس ممکنہ طور پر ماحول کی وسیع رینج میں پیدا ہوسکتے ہیں۔
سیارے کی تشکیل پرماحولیات کے اثرات کو سمجھنا سائنس دانوں کے لیے نظام شمی سے باہر کسی ستارے کے گرد گھومنے والے مختلف قسم کے سیاروں کے تنوع کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اہمیت کا حامل رہا ہے۔ جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیات کی ٹیم کی سربراہ ماریا کلاڈیا رامیریز-ٹیننس نے کہا کہ ویب واحد ٹیلی سکوپ ہے جس میں ریزولوشن اور بڑے پیمانے پر ستاروں کی پیدائش کے خطوں میں سیاروں کی تشکیل کرنے والی ڈسکوں کا مطالعہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔