بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ چین ، ایران اور پاکستان کی ضروریات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
ایران اور پاکستان کے درمیان چین کی ثالثی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان وانگ وین بین نے روزمرہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین، ایران اور پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
وانگ نے کہا کہ ایران اور پاکستان دوستانہ پڑوسی ملک ہیں اور دونوں چین کے اچھے دوست ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے ایران اور پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کی ضروریات کی بنیاد پر ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کر نے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔