• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پابندیوں کا امریکی وطیرہ اس کے تسلط پسند نظام کا خاصہ ہے:ایرانتازترین

August 03, 2022

تہران(شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ پابندیوں کا امریکی وطیرہ اورانہیں دوسرے ممالک کے خلاف اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا امریکہ کے تسلط پسند نظام کی ایک خصوصیت ہے۔ان خیالات کا اظہار ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کو ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تجارت کے خلاف لگائی گئی نئی امریکی پابندیوں کے ردعمل میں کیا۔ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ کی تبدیلی سے امریکی پابندیوں کی لت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اختیار کردہ "زیادہ سے زیادہ دبا" کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ اسے بڑھا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ ایسے وقت میں بھی بیکار اور تباہ کن اقدامات سے دستبردار نہیں ہورہا جب ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک وائٹ ہاس کی پابندیوں پر فیصلہ کن، سخت اور فوری رد عمل ظاہر کرے گا اور اپنی تجارت اور معیشت پر پڑنے والے منفی اثر کوزائل کرنے کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔