• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹک ٹاک پرامریکی ریاست مونٹانا میں عائد پابندی کے خلاف مقدمے کی سماعتتازترین

October 13, 2023

میسولا،امریکہ(شِنہوا)  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر امریکی ریاست مونٹانا کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف سماعت مسولا کے ضلع مونٹانا کی ضلعی عدالت میں گزشتہ روزہوئی۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ مولائے کی عدالت میں ریاست کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے خلاف ٹک ٹاک اور مونٹانا کے پانچ درخواست گزاروں کے طرف سے دلائل دئے گئے۔

ٹک ٹاک  کے وکلاء اور دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دلائل میں کہا گیا ریاست نےٹک ٹاک کوریگولیٹ کرنے میں اپنے اختیارات سے تجاوزکیا اور بنیادی طور پر غیر ثابت شدہ خدشات پر خارجہ پالیسی کو نافذ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ڈسٹرکٹ جج  نے ریاست کی جانب سے قومی سلامتی کے خدشات کے حوالے سے پیش کردہ شواہد پرسوال اٹھایااور کہا کہ کیا یہ فیصلہ اس بنیاد پر درست ہے کہ صارفین  اپنا ڈیٹا ایپ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریاست کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے ازخود طور پر لگائی گئی اس پابندی پر اپنے شکوک وشبہات کا بھی اظہار کیا۔

ڈسٹرکٹ جج   نے ریاست کی نمائندگی کرنے والے اٹارنی سے بھی سوال کیا کہ ریاست  مقامی تحفظات پر قانون کا کیسے نفاذ کرسکتی ہے جہاں ریاست کے پاس مجرمانہ دائرہ اختیار نہیں ہے۔

سماعت تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ سماعت کے اختتام پر جج نے کہا کہ وہ جلد از جلد اس معاملے پر ابتدائی فیصلہ جاری کریں گے۔