• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ورلڈ اکنامک فورم میں ماہرین کاحیاتیاتی تنوع کے تاریخی معاہدے کے اہداف حاصل کرنے پر زورتازترین

January 21, 2023

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ(شِنہوا) ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس 2023 کے موقع پر ماہرین نے حیاتیاتی تنوع کے تاریخی معاہدے کے اہداف اور مقاصد حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ہارورڈ کینیڈی اسکول میں کارپوریٹ ریسپانسیبلٹی انیشی ایٹو کی ڈائریکٹر جین نیلسن نے اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے حالیہ معاہدے کے بارے میں کہا کہ یہ حقیقت میں ایک تاریخی، گراونڈ بریکنگ اور عہد ساز معاہدہ ہے۔ چین کی قیادت میں، کنمنگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک کے عنوان سے یہ معاہدہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 15ویں اجلاس (کاپ15) میں منظور کیا گیا تھا، جس میں 2050 کے لیے چار طویل مدتی اور 2030 تک فطرت کے تحفظ کے لیے 23 عالمی اہداف مقرر کیے گئے تھے۔

فریم ورک کے طے کردہ اہداف کے مطابق، 2030 تک، کم از کم 30 فیصد تباہ شدہ اراضی، ان لینڈ واٹر اور ساحلی وسمندری ماحولیاتی نظام کو موثر طور پر بحال کیا جائے گا۔