• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

وائٹ ہائوس کے سابق معاونین کانگریس پرحملے کی تحقیقاتی کمیٹی میں بیان دیں گےتازترین

July 22, 2022

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں وائٹ ہاس کے دو سابق معاونین گزشتہ سال 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پرحملے کی تحقیقات کے لیے قائم ایوان نمائندگان کی سلیکٹ کمیٹی کی جمعرات کو ہونے والی پرائم ٹائم سماعت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔قومی سلامتی کے سابق نائب مشیر میتھیو پوٹینگر اور سابق ڈپٹی پریس سیکرٹری سارہ میتھیوز نے 6 جنوری 2021 کواس وقت استعفی دیا تھا جب ٹرمپ کے حامیوں کے ایک جتھے نے کانگریس کی عمارت پردھاوا بول دیا تھا اورصدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لیے ہونے والے کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالا تھا۔ڈیموکریٹس کی قیادت میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے امریکی خفیہ سروس سے 5 اور6 جنوری 2021 کو ایجنسی کے ٹیکسٹ پیغامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جنہیں مبینہ طور پر مٹا دیا گیا تھا۔