• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال چینی سیاحوں کا خیر مقدم کر نے کے لئے تیار ہے، عہد یدارتازترین

January 24, 2023

کھٹمنڈو (شِنہوا) ایک نیپالی عہدیدار نے کہا ہے کہ نیپال ایک مشہور مقام کے طور پر چینی سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزارت ثقافت، سیا حت اور سول ایوی ایشن کے سیکرٹری سو ریش ادھیکاری نے چینی سفا رتخا نے کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ نیپال آ مدہ دنوں اور سالوں میں چین سے آنے والے قابل قدر سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لیے اضافی سہولیات، آسائشوں اور مصنوعات کے ساتھ تیار ہے۔

سیکرٹری نے نیپال اور چین کے درمیان " سالوں پر محیط " ثقافتی اور معاشی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ملک کو سیاحوں کے لیے مشہور منزل قرار دیا۔

انہوں نے چینی حکومت اور عوام کو اتوار کو منائے جا نے والے  چینی نئے سال کے  موقع پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔