• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ میں چینی سفیر کا دوطرفہ تعلقات میں عزم، استحکام اور ترقی پر زورتازترین

August 02, 2022

آکلینڈ، نیوزی لینڈ(شِنہوا)نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیا لونگ نیدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم، استحکام اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے چین اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔پیر کو آکلینڈ میں سالانہ چائنہ بزنس سمٹ میں اپنی کلیدی تقریر کرتے ہوئے، وانگ نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیا، اور تجویز پیش کی کہ دونوں فریق اپنے تعلقات میں عزم، استحکام اور ترقی کے تین کلیدی الفاظ پر مشتمل مشترکہ کوششوں پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی حالات کیسے بھی بدل جائیں ہمارے تعلقات کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی، انہوں نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی کامیابی دونوں ممالک کے رہنماں کی حکمت عملی کی رہنمائی اور دونوں ممالک کے عوام کی وسیع البنیاد حمایت سے نصیب ہوئی ہے۔چین اور نیوزی لینڈ نے 2008 میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اس کا اپ گریڈ ورژن اس سال اپریل میں نافذ العمل ہوا۔وانگ نے کہا "2008 کے بعد سے، چین-نیوزی لینڈ کی اشیا کی تجارت نے 17 فیصد کی اوسط سالانہ ترقی کی شرح کو برقرار رکھا ہے، جو کہ اسی عرصے کے دوران نیوزی لینڈ کی مجموعی اشیا کی برآمد کی 3 فیصد سالانہ شرح نمو سے بہت زیادہ ہے۔ اس عمل میں چین، نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرپلس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے،"