• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نائیجیریا میں چین کےتعمیرکردہ لائٹ ریل منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاحتازترین

January 26, 2023

لاگوس (شِنہوا) نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست لاگوس میں چین کے تعمیر کردہ بجلی سے چلنے والے لائٹ ریل منصوبے کا پہلا مرحلہ  گزشتہ روز باضابطہ طور پر سروس کے لیے کھول دیا گیا۔ چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی) کی طرف سے 2010 میں شروع کیا گیا، لاگوس ریل ماس ٹرانزٹ(ایل آر ایم ٹی ) بلیو لائن منصوبے کا مکمل کیا گیا پہلے مرحلے کا ٹریک  13 کلومیٹر پر اور پانچ اسٹیشنز پر محیط ہے۔ ایل آر ایم ٹی بلیو لائن منصوبہ پہلا ریل انفراسٹرکچر ہے جو لاگوس کے مغربی حصے کے ایک گنجان آباد علاقے اوکوکومائیکو اور لاگوس جزیرے کے اقتصادی علاقےمرینا سے گزرتا ہے۔

افتتاحی تقریب سے قبل لاگوس کی ریاستی حکومت کی طرف سے منعقدہ ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے، نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے اس منصوبے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اس سے ریل ٹریفک کے ہجوم اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔