یانگون(شِنہوا)میانمار کی مشرقی شان ریاست میں کینگ تنگ سے تقریبا 18 میل (تقریبا 29 کلومیٹر)مشرق میں پیر کی رات مقامی وقت10بجکر33منٹ پر 5.6 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ میانمار کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی کے مطابق 9 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 21.27 ڈگری شمالی عرض البلد اور 99.89 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔ گزشتہ ماہ میانمار کی مشرقی شان ریاست میں 5.3 اور 6.1 کی شدت کے دو زلزلے آئے تھے۔