• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ملائیشیا میں 7 ویں سی آئی آئی ای کی تشہیری تقریب کا انعقادتازترین

January 23, 2024

کوالالمپور (شِنہوا)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کی ایک ٹیم نے ایک تشہیر تقریب کا اہتمام کیا جس میں چین اور ملائیشیا کے 200 سے زیادہ کاروباری اداروں اور تنظیموں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں ملائیشین سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت کے نائب وزیر لیو چھن ٹونگ نے کہا کہ سی آئی آئی ای ملائیشیا کے کاروباری اداروں کو چینی کاروباری اداروں کے ساتھ منسلک ہونے، تجارتی تعلقات آسان بنانے اور دونوں ممالک کو فائدہ پہنچانے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

لیو نے کہا کہ اہم نکتہ ٹھوس تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا، نمائشوں اور میلوں کے ذریعے باہمی سمجھ بوجھ میں مدد کرنا اور ایک دوسرے کے قاعدے قانون بارے شعور کو فروغ دینا ہے۔

ملائشیا میں چینی سفیر اویانگ یوجنگ نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین مسلسل 15 برس سے ملائیشیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملائیشیا کے کاروباری ادارے چین کے ساتھ دوستی اور تعاون کو وسعت دینے کے لئے سی آئی آئی ای کا بھرپوراستعمال کریں گے۔

سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھنگ ہائی کے مطابق اب تک 1 لاکھ 40 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبہ بک کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملائیشیا کے کاروباری اداروں کو چین اور عالمی منڈی تک اپنی معیاری مصنوعات، ٹیکنالوجی اور خدمات تک رسائی  کے لیے سی آئی آئی ای میں خوش آمدید کیا جاتا ہے۔

ملائیشیا نے 6 برس سے سی آئی آئی ای میں شرکت کر رہا ہے اور یہ دوسری سی آئی آئی ای کے معزز مہمان ممالک میں سے ایک تھا۔ تشہیری تقریب میں ملائیشیا کے ایسوسی ایٹڈ چائنیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 500 مربع میٹر کے نمائشی رقبہ مختص کرنے کی دستاویز پر دستخط کئے، یہ رقبہ چھٹی سی آئی آئی ای سے زائد ہے۔

ساتویں سی آئی آئی ای نومبر 2024 میں شنگھائی میں منعقد ہوگی۔