قاہرہ (شِنہوا) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی جس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال سمیت غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے چینی صدر شی جن پھنگ کا مصری صدر سیسی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ شی اور سیسی نے ایک مضبوط باہمی اعتماد اور گہری دوستی قائم کی ہے جو چین ۔ مصر تعلقات کی مضبوط ترین اسٹریٹجک ضمانت ہے۔
چینی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ چین اور مصر اپنا سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ، عملی تعاون سے نتیجہ خیز نتائج ور عالمی و علاقائی امور میں ذمہ دار بڑے ممالک کے طور پر کام کررہے ہیں۔ وہ اپنی قیادت کی رہنمائی اور نگرانی میں دوطرفہ تعلقات کو "تیز رفتار" اور تاریخ میں "بہترین سطح" پر لے آئے ہیں۔
اس موقع پر مصری صدرسیسی نے چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے کہا کہ وہ صدر شی کو انتہائی احترام اور نیک خواہشات کا پیغام پہچائیں۔
انہوں نے صدر شی کی قیادت میں عظیم ترقیاتی کامیابیوں اور عالمی امور میں بڑھتے کردار پر چین کو مبارکباد دی۔
مصری صدر نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے اور کوئی بھی ملک یا طاقت چین کی ترقی روک نہیں سکتا۔ مصر ہمیشہ ایک چین اصول پر قائم رہے گا اور وہ چین کے اندرونی امور میں کسی بھی قسم مداخلت کی مخالفت کرے گا۔
غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیل فلسطین تنازع پر دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی اور تشدد کا خاتمہ جلد از جلد کیا جائے تاکہ تنازعہ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔