کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی تحقیق کے مطابق مختلف نسلوں کے اختلاط سے پیدا ہونے والی نسلیں موسمیاتی تبدیلیوں سےلاحق خطرے کا بہتر طور سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔
منگل کو شائع ہونے والی تحقیق میں، فلنڈرز یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کینبرا کے محققین کا کہنا ہے کہ ہائبرڈائزیشن اور مختلف انواع کے اختلاط سے گلوبل وارمنگ کی وجہ سے خطرے سے دوچار آبادیوں کے معدوم ہونے کے خطرے کو کم کیاجاسکتا ہے۔
ٹیم نے آسٹریلیا کے شمال مشرق کے گرم مرطوب علاقوں کا سفر کیا تاکہ اس استوائی خطے میں رینبو فش اور پائے جانے والے جانداروں کی بلند مقامات کے لحاظ سے پانچ اقسام کے نمونے لیے جاسکیں۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹھنڈے اور بلندی پر واقع جانداروں کو ماحولیاتی تغیرات کے مطابق خود کو ڈھالنے میں زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نمونوں کے جینیاتی تجزیہ سے رینبو فش کی کئی خالص اور ہائبرڈ آبادیاں دریافت ہونے کے ساتھ ان میں ایسے جینز کی نشاندہی ہوئی جس سے وہ خود کو موسمیاتی تغیرات کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔