• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ماہرین کا بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی بارے دانشمندی کا اظہارتازترین

October 13, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار میں تعمیرات بارے حکمت عملی کو یکجا کرنے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں بیلٹ اینڈ روڈ میں شریک 20 سے زائد ممالک کے 60 سے زائد اسکالرز اور ماہرین نے ڈیجیٹل اختراع ، ماحول دوست ترقی، تحفیف غربت میں تعاون اور تہذیبی تبادلے سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ژے جیانگ صوبائی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ ژاؤ چھنگ نے کہا کہ ڈیجیٹل اختراع ، تجارتی لاجسٹکس، صلاحیت میں تعاون اور ثقافتی تبادلے جیسے ترقی پذیر شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ژے جیانگ نے بیلٹ اینڈ روڈ میں متعدد نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے نائب صدر یوآن بنگ ژونگ نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں چین نے 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جس سے 3 ہزار سے زائد تعاون منصوبے اور تقریباً 10 کھرب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈھانچہ ، سبز توانائی ، تحفیف غربت کے لیے زرعی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تعلیم جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے شریک ممالک کی زندگیاں  مئو ثر طریقے سے بہتر ہوئیں۔

یوآن نے کہا کہ نئے حالات میں ہمیں اپنے مخصوص فوائد کو پورا کرنا ، معلومات کے تبادلے اور تحقیقی نتائج کے اشتراک کو مضبوط بنانا اور مشترکہ طور پر مزید مستقبل بارے قابل عمل اور آپریشنل تحقیقی نتائج پر کام کرنا چاہیے تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں بہتر فکری مدد فراہم کی جا سکے۔