• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لائبیریا کے صدر نے صدارتی انتخاب میں شکست تسلیم کر لیتازترین

November 18, 2023

مونروویا(شِنہوا)لائبیریا کے صدر جارج ویہ نے صدارتی انتخاب میں اپنے مدمقابل جوزف بوکائی  کے ہاتھوں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔  

  سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق منگل کو ہونے والے انتخابات میں 99.5 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے ۔ بوکائی نے 50.89 فیصد اور موجودہ صدر نے49.11 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

قومی ریڈیو پراپنے خطاب میں ویہ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے  بوکائی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائبیریا جیت گیا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے بالاتر رکھا جائے۔