• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

قاہرہ مذاکرات میں چین و مصر وزرائے خارجہ کے درمیان اہم اتفاق رائےتازترین

January 15, 2024

قاہرہ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین۔ مصر جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہونے کے بعد سے گزشتہ ایک دہائی میں دونوں ممالک نے اپنے سربراہان مملکت کی سٹریٹجک قیادت میں دوطرفہ تعلقات میں ترقی کے سنہری دور کا آغاز کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات مصری دارالحکومت قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

وانگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ رواں سال چین۔ مصر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل پر نگاہ رکھتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں اس شراکت داری کے لئے یقینی طور پر یہ مزید شاندار دہائی ہوگی۔

وانگ کے مطابق دونوں وزراءکے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی اور وسیع تر اتفاق رائےحاصل کیا گیا ہے۔

وانگ نے  کہا کہ مصر ایک اہم عرب، افریقی،اسلامی اور ترقی پذیر ملک ہے۔ رواں سال چین،عرب ممالک تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس اور چین۔افریقہ تعاون فورم کےنئے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین۔مصرکےساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ چین-عرب ریاستوں اور چین-افریقہ اجتماعی تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جایا اورجنوبی ممالک کے درمیان تعاون  کااعلیٰ معیار کا ماڈل تیار کیا جاسکے۔

چینی وزیر خارجہ نے  برکس گروپ کا نیا رکن بننے پر مصر کو مبارکباد دیتے ہوئے برکس تعاون مضبوط بنانے اور ایک منصفانہ اور منظم کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کی سمت میں مشترکہ طور پر عالمی حکمرانی کے فروغ میں مصر کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔