• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن، ٹرک حادثے میں 8 افراد ہلاکتازترین

August 02, 2022

منیلا (شِنہوا)منیلا کے جنوب میں واقع صوبہ باتانگاس میں ایک ڈمپ ٹرک کے سڑک کنارے پھلوں کی دکان کو کچلنے اور موٹر سائیکل و کار کو ٹکر مارنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کی صبح سویرے قصبے ناسوگبو میں پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹرک قومی شاہراہ پر اوور ٹیک کرتے ہوئے قابو سے باہرہوگیا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ یہ پہلے پھل اسٹینڈ سے ٹکرایا، پھر موٹر سائیکل سے کو ٹکرماری اور پھر مخالف سمت سے آنے والی اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے موٹر بائیک ڈرائیور، کار ڈرائیور اور کار میں سوار 6 مسافر ہلاک ہوگئے۔