• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی وزیراعظم کا امریکہ سے اسرائیل کی تمام خلاف ورزیاں، یکطرفہ اقدامات بند کرانے پر زورتازترین

January 13, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کیخلاف اٹھائے جانیوالے تمام یکطرفہ اسرائیلی اقدامات اور خلاف ورزیوں کو روکے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق محمد اشتیہ نے ان خیالات کا اظہار محکمہ خارجہ کی بیورو برائے مشرق قریب میں فلسطینی امور کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی  ہادی عمر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں فریقین نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی اسرائیلی حکومت کی طرف سے اقتدار سنبھالتے ہی فلسطینی عوام کے خلاف یکطرفہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ قلندیہ میں اسرائیلی حملے کے دوران مرنیوالے عونی اسلان کے جنازے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

محمد اشتیہ نے ہادی عمر کو بتایا کہ امریکی حکومت کو اسرائیل کے یکطرفہ اقدامات اور دھمکیوں کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے جو قومی اتھارٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور منظم طریقے سے فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو ختم کر رہے ہیں۔