• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی صدر کی چین آمد دونوں ممالک کے مابین دوستی کا واضح ثبوت ہے، چینی وزیر خا رجہتازترین

June 14, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کی ہے۔ المالکی فلسطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ 13 سے 16 جون تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر عباس پہلے عرب سربراہ مملکت ہیں جن کی رواں سال  چین میں میزبانی کی گئی  جو دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستی اور فلسطین کے منصفانہ مقصد کے لیے چین کی حمایت کا وا ضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں سربراہان مملکت مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی منصوبہ بندی کریں گے اور روایتی دوستی کو اعلیٰ سطح پر لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ فلسطین کے حل میں دانشمندی کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

المالکی نے کہا کہ چین ایک قابل اعتماد اور پائیدار دوست ہے اور فلسطین مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے چین کے سربراہ مملکت کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو سراہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا۔