رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی حکام نےاسرائیلی حکومت کی جانب سےمغربی کنارےمیں بےترتیب بستیوں کی مالی اعانت کے ذریعےان کی تعمیر کو وسعت دینے کے لیے 19 کروڑ ڈالرکا فنڈ مختص کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بیزیلیل سموٹریچ کی طرف سے پیش کئے گئے منصوبے کے جواب میں فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے کے غیر اعلانیہ بتدریج الحاق کوتیزکرنے کی غرض سے مزید زمین چوری کرنے کے لیے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہم ہر روز قابض حکام اور آباد کاروں کی خلاف ورزیوں اور جرائم میں اضافے کے تناظر میں توسیع پسند استعماری اسرائیلی پالیسی کی بازگشت سن رہے ہیں جواسرائیلی حکومت کے فیصلوں کا عملی اقدام ہے۔
فلسطینی وزارت نے اسرائیلی حکومت کو بستیوں کی تعمیر اور توسیع کےاپنے فیصلوں اور تنازعات سمیت پورے خطے پران کے نتائج کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔
فلسطینیوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 6 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی آباد کار مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں رہائش پذیر ہیں۔