سووا (شِنہوا) فجی کی نئی مخلوط حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ ون چا ئنہ پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔
فجی میں چینی سفارتخانے، فجی میں چین کے ثقافتی مرکز اور مقامی چینی کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقدہ چینی بہار میلے کی ایک تقریب میں فجی کے وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ سیوتنی ربوکا نے کہا کہ ان کی نئی حکومت ون چائنہ پالیسی کا احترام کرتی رہے گی۔
سیوتنی ربوکا نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں بطور وزیر اعظم ون چائنہ پالیسی کا احترام کیا اور اس پر بدستور عمل جا ری رکھیں گے۔
ربوکا نے پیپلز الائنس (پی اے)، نیشنل فیڈریشن پارٹی (این ایف پی) اور سوشل ڈیموکریٹک لبرل پارٹی (ایس او ڈی ای ایل پی اے ) کے ذریعے 24 دسمبر 2022 کو نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کے بعد ون چائنا پالیسی کی توثیق کی۔
پیپلز الائنس کے رہنما ربوکا سال 1992 سے 1999 تک فجی کے وزیر اعظم رہے اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں فجی کے عام انتخابات میں اتحاد کی کامیابی کے بعد بحرالکاہل کے اس جزیرائی ملک کے دوبارہ وزیر اعظم بن گئے۔
چین اور فجی کے درمیان 1975 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ دہائیوں کے دوران اچھے تعلقات رہے ہیں۔