• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فائزر کی کوویڈ-19 ویکسین 5سال سے کم عمر بچوں کے لیے73 فیصد موثر ثابت ہوئیتازترین

August 25, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا) کوویڈ-19 کی  فائزربائیونٹک ویکسین اومی کرون کی شدید لہر کے دوران 6 ماہ سے 4 سال عمر کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں 73 فیصد موثرثابت ہوئی ہے۔

امریکی محکمہ خوراک وادویات نے 17 جون کو اس عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

ان دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق اس تحقیقی مطالعے میں شامل افرادکو فائزربائیونٹک ویکسین کی تین 3-یو جی یا پلیسبو خوراکیں لگائی گئی تھی۔ 6 ماہ سے 4 سال عمر کے ایسے بچے جو  پہلے انفیکشن سے متاثر نہیں ہوئے تھے،ان میں ویکسین کی افادیت کی شرح73.2 فیصد رہی۔

بائیونٹک کے سی ای او اورشریک بانی یوگرساہن کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہماری کوویڈ-19 ویکسین کی 3 یو جی نے چھوٹے بچوں کواس وقت  بہترین تحفظ فراہم کیا جب اومی کرون بی اے .2 کی لہر اپنے عروج پر تھی ،ہم اومی کرون بی اے.4/بی اے.5 کے خلاف بھی اس گروپ کے افراد کے لیے ویکسین تیار کررہے ہیں۔