• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 فلسطینی جاں بحقتازترین

October 18, 2023

غزہ(شِنہوا)فلسطینی تنظیم حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ ساحلی علاقے میں مختلف مقامات پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ رات کم سے کم 50 فلسطینی  جاں بحق ہو گئے۔

بدھ کوشِنہواکوبھیجے گئے ایک مختصر بیان میں وزارت نے کہا کہ تازہ ترین حملہ ساحلی علاقے کے جنوبی حصوں میں دیر البلاح، رفح اور خان یونس شہروں کے ساتھ ساتھ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ہوا۔

فلسطینی وزارت نےکہا کہ غزہ میں تنازعہ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فوجی حملوں میں کم سے کم 32 سو فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے  شامل ہیں۔

 عینی شاہدین نے بتایا کہ حالیہ گھنٹوں میں اسرائیل، حماس اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے حملوں میں کمی آئی ہے۔