• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت 26 فلسطینی جاں بحقتازترین

November 18, 2023

غزہ(شِنہوا) جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پرہفتے کی صبح  اسرائیلی بمباری میں تقریباً 26 فلسطینی جاں بحق ہو گئے،جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا  کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں اپارٹمنٹس پر متعدد حملے کیے، جس کے نتیجے میں 26 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ، جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔

   اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔