برسلز (شِنہوا) بیلجیئم کے شہر برسلز میں لوگوں نے ایک مارچ میں شرکت کرکےغزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کو انصاف مہیا کرنے کے لئے بیلجیئم سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس کے مطابق مارچ میں تقریباً 9 ہزار افراد نے شرکت کی۔
بیلجیئم یورپی یونین (ای یو) کونسل کا موجودہ صدر ہے جس سے کہا گیا ہےکہ وہ اسرائیل۔ فلسطین تنازع کے منصفانہ حل میں پیشرفت کے لئے نمایاں کردار ادا کرے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کونسل کا اجلاس برسلز ہو رہا ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یورپی یونین کے 27 وزرائے خارجہ اسرائیلی وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز اور فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ سفارت کار ریاض المالکی سے الگ الگ بات چیت کریں گے۔
اسرائیل کے جنوب میں غزہ پٹی کی سرحد کے قریب ایک اسرائیلی فوجی پہرہ دے رہا ہے۔ (شِنہوا)
اس مارچ کا اہتمام بیلجیئم کی سول سوسائٹی کی تنظیموں پر مشتمل اتحاد نے کیا جس میں بڑی این جی اوز بھی شامل تھیں۔
منتظمین نے امن کی حمایت ، جنگی جرائم، شہریوں پر حملوں، یہود دشمنی یا نسل پرستی کے فروغ سے خبردار کیا۔
منتظمین کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران 24 ہزار سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں زیادہ ترخواتین اور بچے شامل ہیں۔ تقریباً 19 لاکھ افراد کو جبری طور پر بے گھر کردیا گیا ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔