بغداد(شِنہوا)عراق کے شمالی نیم خود مختار علاقے کردستان کے اربیل ہوائی اڈے پر منگل کو تین بوبی ٹریپ ڈرونز نے امریکی زیر قیادت اتحادی فوج کے اڈے کو نشانہ بنایا۔
علاقائی کردستان کاؤنٹر ٹیررازم سروس نے ایک بیان میں ہلاکتوں کو ظاہر کیے بغیر بتایا کہ صبح کے وقت بیس پر حملہ کرنے والے دو ڈرونز کو ہوائی اڈے کے علاقے میں مار گرایا گیا جبکہ تیسرا ڈرون اسی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جو پھٹنے سےمحفوظ رہا۔
ایک نامعلوم کرد سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ امریکی طیارہ شکن ہتھیاروں نے دو ڈرون کو مار گرایا۔