بغداد(شِنہوا) عراق کے وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے کہاہے کہ عراقی سرزمین پر کوئی بھی حملہ اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، وزیر اعظم نے امریکی زیر قیادت اتحاد کی موجودگی ختم کرنے کے لیے اپنے ملک کے عزم پر زور دیا۔
عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس کے مطابق شیعہ السوڈانی نےان خیالات کا اظہار نیدرلینڈ کے وزیر دفاع کاجسا اولونگرین سے ملاقات کے دوران کیا،نیدرلینڈ مئی کے وسط میں عراق میں نیٹو مشن کی صدارت سنبھالنے والا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عراقی وزیر اعظم نے اپنے ملک کی سرزمین پر کسی بھی حملے یا اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے عراق میں کام کرنے والے سفارتی مشنز اور مشیروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ نیٹو مشن کو اس کے امورکو انجام دینے میں مدد کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔