• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صدر بائیڈن کے تھنک ٹینک سے خفیہ دستاویزات برآمدتازترین

January 10, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن کے خصوصی وکیل نے کہا ہے کہ ایک نجی دفتر سے خفیہ دستاویزات ملی ہیں جو بائیڈن کے نائب صدر کے دور میں استعمال کی گئی تھیں۔

وائٹ ہاؤس کے خصوصی وکیل رچرڈ سوبر نے کہا کہ یہ دستاویزات اس وقت دریافت ہوئیں جب بائیڈن کے وکیل واشنگٹن ڈی سی کے پین بائیڈن سنٹر میں واقع دفتر خالی کرنے کے دوران ایک بند الماری میں پڑی  فائلیں پیک کر رہے تھے۔ پین بائیڈن سنٹر ایک تھنک ٹینک ہے جو وائٹ ہاؤس سے زیادہ دور نہیں ، جو یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے منسلک اور بائیڈن کے نام سے منسوب ہے۔ سوبر نے کہا کہ بائیڈن نے 2017 کے وسط سے اپنی 2020 کی صدارتی مہم کے آغاز تک وقتاً فوقتاً اس جگہ کا استعمال کیا۔ "اوباما بائیڈن انتظامیہ کا ریکارڈز، جس میں خفیہ نشانات کے ساتھ  تھوڑی تعداد میں دستاویزات  شامل ہیں" 2 نومبر 2022 کو دریافت کی گئی تھیں۔