• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صحت کی ناقص سہولتوں سے سالانہ 80 لاکھ اموات اور60 کھرب ڈالر کا معاشی نقصان ہو رہا ہے: اقوام متحدہتازترین

June 14, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں نے کہا ہے کہ کم اور درمیانی آمدنی والے 137ممالک میں ناقص معیار کی صحت کی سہولتوں سے سالانہ 80 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی ناقص سہولتوں کی وجہ سے ہر سال خراب صحت اور قبل از وقت اموات کی وجہ سے 60 کھرب  ڈالر کا معاشی نقصان ہوتا ہے۔

تحقیق سے پتا چلا کہ تمام ممالک میں سے صرف 12 فیصد کے پاس صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں پانی، صفائی اور حفظان صحت (واش) کے اہداف تک پہنچنے کے لیے درکار فنڈز کا 75 فیصد سے زیادہ موجود ہے۔